واشنگٹن: امریکی اخبار نے روسی ویگنر گروپ سے متعلق دعویٰ کیا ہے کہ وہ حزب اللہ کو فضائی دفاعی نظام فراہم کر سکتا ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق وال اسٹریٹ جرنل میں شائع رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ زیر بحث نظام ایس اے 22 ہے، جو طیاروں کو روکنے کے لیے طیارہ شکن میزائل اور فضائی دفاعی میزائلوں کا استعمال کرتا ہے۔
یہ پیش رفت ایسے موقع پر سامنے آئی، جب لبنان کے ساتھ اسرائیل کی سرحدوں پر کشیدگی بڑھنے لگی۔
ایک امریکی عہدیدار کے مطابق امریکا نے ابھی تک دفاعی نظام بھیجنے کی تصدیق نہیں کی ہے لیکن وہ ویگنر اور حزب اللہ سے متعلق بات چیت کی نگرانی کر رہا ہے۔ فضائی دفاعی نظام کی ممکنہ ترسیل ایک بڑی تشویش ہے۔