اسلام آباد: وفاقی وزارت غذائی تحفظ و تحقیق نے واضح کیا ہے ملک میں وافرگندم موجود ہے۔
وفاقی وزارت کے مطابق پاکستان ایگریکلچرل اسٹوریج اینڈ سروسز کارپوریشن (پاسکو) اور صوبائی محکمہ خوراک کے پاس 69 لاکھ 34 ہزار ٹن ذخیرہ ہے جو ملکی ضروریات کے لیے مئی 2024 تک کافی ہے۔
حکومتی وضاحت میں مزید کہا گیا ہے کہ نئی فصل مارچ کے آخر میں آنا شروع ہو جاتی ہے۔ مزید برآں نجی شعبے نے 7 لاکھ ٹن سے زیادہ گندم درآمد کی ہے جب کہ 12 لاکھ ٹن مزید منگوائی جائے گی۔ گندم4800 روپے سے کم ہو کر 4400 سے 4300 روپے من پرفروخت ہورہی ہے۔ مزید ممکنہ کمی سے عام آدمی کی قوت خرید بہتر ہوگی۔