ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیل قبلہ اول کو ہیکل سلیمانی میں بدلنے کی کوشش کررہا ہے، امت مسلمہ متحد ہوجائے، اسماعیل ہانیہ

دوحہ: حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل فلسطین میں ظلم وستم کرکے قبلہ اول کو ہیکل میں بدلنے کی مذموم کوشش کررہاہے، امت مسلمہ کا فرض ہے کہ وہ اسرائیلی مظالم کے خلاف متحد ہوجائے۔

حماس کے سربراہ نے کہا کہ   انسانی حقوق کے دعویدار ممالک ہتھیاروں سے بھرے جہاز لے کر تل ابیب پہنچ رہے ہیں، امت مسلمہ بھی فلسطینی بھائیوں کی حمایت کے لئے میدان میں نکلے ، اپنی ماں بہنوں اور بھائیوں کی مدد کرے۔

انہوں نے کہاکہ اسرائیل کی قیادت آئے روز غزہ کے نہتے مسلمانوں پر بمباری کررہی ہے، لیکن عالمی ادارے اسرائیل پر پابندی لگانے کے بجائے صرف بیانات سے کام لے رہے ہیں، اسرائیل اپنی سفاکیت کے ذریعے قبلہ اول پر قبضہ کرنا چاہ رہا ہے، تمام اسلامی ممالک متحد ہوکر اسرائیل کا مقابلہ کریں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں