ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

8 فروری کا سورج بلاول بھٹو کی فتح کا پیغام لیکر طلوع ہوگا،آصف زرداری

کراچی: پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ 8فروری کا سورج بلاول بھٹو کی فتح کا پیغام لے کر طلوع ہوگا.

اپنے ایک بیان میں آصف علی زرداری نے کہا کہ سندھ کے دل کراچی نے بھی جئے بھٹو کا نعرہ لگا دیا، مرتضی وہاب اور سلمان عبداللہ مراد کی کامیابی اہل کراچی کا مخالفین کیلئے خاص پیغام ہے

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا ہر کارکن محترمہ بینظیر بھٹو شہید کا سفیر بن کر انتخابی مہم شروع کر دے، 8 فروری کا سورج بلاول بھٹو زرداری کی فتح کا پیغام لیکر طلوع ہوگا، عوام کے مشکلات کے تھوڑے دن رہ گئے ہیں، پیپلزپارٹی عوام کی مشکلات ختم کرے گی،آصف علی زرداری نے ضمنی بلدیاتی انتخابات میں فتح پر عوام سے اظہار تشکر اور پارٹی کارکنوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں