ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ن لیگ کے ساتھ اتحاد سے ثابت ہو گیا ایم کیو ایم سیاست کا مردہ گھوڑا ہے، پیپلز پارٹی

کراچی:پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ ن لیگ کے ساتھ اتحاد سے ثابت ہوگیا کہ ایم کیو ایم کراچی کی سیاست کا مردہ گھوڑا ہے، ایم کیو ایم ہمیشہ تنہا الیکشن لڑنے کی دعویدار تھی، ایم کیو ایم نے ثابت کر دیا ہے اس میں اب الیکشن لڑنے کی سکت نہیں رہی۔

سعید غنی نے کہاکہ  اب کسی قسم کی کوئی امداد ایم کیو ایم کو سہارا نہیں دے سکتی، کراچی میں ایم کیو ایم اور پی ایم ایل این کا غیر فطری اتحاد متوقع تھا، ہم اس اتحاد کا بھرپور مقابلہ کریں گے، یہ اتحاد ثابت کرتا ہے یہ جماعتیں پیپلزپارٹی کا تنہا مقابلہ کرنے کی طاقت نہیں رکھتیں۔

پیپلزپارٹی کے رہنما نے مزید کہا کہ  متحدہ قومی موومنٹ نے کراچی کو ہمیشہ تباہ کرنے میں کردار ادا کیا ہے، ایم کیو ایم کسی جماعت کے ساتھ اتحاد کرکے بھی کوئی انتخاب نہیں جیت سکتی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں