ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان میں امن کی ذمہ داری ہماری نہیں، افغانستان کا ردعمل

کابل :نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے بیان پر افغانستان کی جانب سے ردعمل میں کہا گیا ہے کہ امارت اسلامیہ افغانستان پاکستان میں قیام امن کی ذمہ دار نہیں ہے، پاکستان کو چاہیے کہ وہ اپنے ملکی مسائل خود حل کریں اور اپنی ناکامیوں کی ذمہ داری افغانستان پر نہ ڈالیں۔

افغان طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کہا کہ امارت اسلامیہ کسی کو بھی افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیتی، جس طرح امارت اسلامیہ افغانستان میں امن و استحکام چاہتی ہے اسی طرح پاکستان میں بھی امن چاہتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ یہ حقیقت ہے کہ امارت اسلامیہ کی فتح کے بعد پاکستان میں عدم تحفظ میں اضافہ ہوا ہے، لیکن اس بات کی دلیل نہیں دی جا سکتی کہ پاکستان میں عدم تحفظ کے پیچھے ہمارا ہاتھ ہے۔

ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ افغانستان میں اسلحہ محفوظ ہے، چوری نہیں ہوا، اسلحے کی اسمگلنگ ممنوع ہے اور تمام غیر قانونی سرگرمیوں کو روکا گیا ہے، افغانستان پاکستان کے ساتھ برادر اور پڑوسی ملک کی طرح اچھے تعلقات چاہتا ہے۔

خیال رہے کہ نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا تھا کہ عبوری افغان حکومت کے بعد پاکستان میں دہشت گردی میں 60 فیصد اضافہ ہوا ہے، پاکستان میں ہونے والے خودکش حملوں میں 15 افغان شہری ملوث تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں