ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیلی جارحیت جاری: شہید ہونے  والے فلسطینیوں کی تعداد 11 ہزار سے تجاوز کرگئی

بیت المقدس: صہیونی فوجیوں کی درندگی 34ویں روز بھی جاری ہے، غزہ پر اسرائیلی جارجیت  کے نتیجے میں شہید ہونے  والے فلسطینیوں کی تعداد11 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فلسطینی وزارت صحت کے مطابق کم از کم 26ہزار،475 افراد زخمی ہوئے، اوسط ہر دس منٹ میں ایک فلسطینی بچے کی شہادت  ہو رہی ہے، اسرائیلی فوج نے گزشتہ 3 دنوں میں 8 اسپتالوں پر براہ راست بمباری کی ہے اور 7 اکتوبر کو حملوں کے آغاز کے بعد سے 18 اسپتالوں کی سروس بند کر دی گئی ہے۔

صہیونی  فوجیوں  کی شمالی غزہ کی پٹی میں جبالیہ کیمپ میں ایک گھر پر بمباری کے نتیجے میں نو شہید اور دیگر زخمی ہوگئے جبکہ خان یونس اور رفح کے مشرق میں وقفے وقفے سے گولہ باری اور توپ خانے سے شیلنگ کی گئی۔

خیال رہے کہ 34دنوں سے اسرائیلی جارحیت جاری ہے، غزہ میں شہریوں کے لیے پانی جیسی بنیادی ضروریات ، اسپتالوں سے دوائیاں اور دیگر مشینیں چلانے کے لیے ایندھن ختم ہوگیا ہے، عالمی ادارے اسرائیل پر پابندی لگانے کے بجائے صرف مذمتی بیانات سے کام لے رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں