احمد آباد:آئی سی سی ورلڈکپ میں جنوبی افریقا نے افغانستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی، احمد آباد میں کھیلے گئے ورلڈکپ کے 42 ویں میچ میں افغانستان کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
افغانستان ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 244 رنز بناکر آوٹ ہوگئی، عظمت اللہ 97 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، اس کے علاوہ رحمت شاہ اور نوراحمد نے 26 ، 26 رنز بنائے جبکہ رحمان اللہ گرباز 25 ، ابراہیم زدران 15 اور راشدخان 14 رنزبناکر آوٹ ہوئے۔
جنوبی افریقا کی جانب سیکوئٹزی نے 44 رنز دے کر 4ر وکٹیں حاصل کیں، کشیو مہاراج اور نگیڈی نے 2،2 اور فیلوکوایو نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔افغانستان کا 245 رنز کا ہدف جنوبی افریقا نے 47.3 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر با آسانی حاصل کرلیا۔وین ڈیر ڈوسن 76 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔
اس کے علاوہ کوئنٹن ڈی کوک 41 اور ایڈن مارکرم نے 25 رنز بنائے، ڈیوڈ ملر 24 ، ٹمبا باووما 23 اور ہینرک کلاسن 10 رنز بناکر آٹ ہوئے جبکہ فیلکوائیو 39 رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ رہے۔افغانستان کی جانب سے محمد نبی اور راشد خان نے 2 ،2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔