ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹماٹر، آلو، آٹا اور مرغی سمیت 20 اشیا مہنگی ہوگئیں

اسلام آباد: ادارہ شماریات نے ملک میں مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی ہے۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ملک میں ایک ہفتے کے دوران مہنگائی میں 0.73 فیصد اضافہ ہوا جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 29.8 فیصد ریکارڈ کی گئی، رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک ہفتے میں ٹماٹر 15.4 فیصد اور آلو 4.5 فیصد مہنگا ہوا، آٹا 2.4 فیصد،لہسن 2.1 فیصد، نمک 1.8 فیصد، مرغی 1.6 فیصد مہنگی ہوئی ہیں۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے گڑ،گھی، چاول اور دالوں کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک ہفتے میں 20 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ اور  8 کی قیمت میں کمی ہوئی جبکہ 23 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں