ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بلوچستان میں بڑا سیاسی اتحاد بننے کا امکان

کوئٹہ :بلوچستان میں مسلم لیگ ن، بی اے پی، جے یو آئی ف کے انتخابی اتحاد کا امکان ہے ۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف جلد بلوچستان کا دورہ کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی)، جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان اتحاد کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اتحاد کے بعد بلوچستان میں تینوں جماعتیں مل کر الیکشن لڑیں گی اور وزیراعلیٰ بلوچستان سے متعلق فیصلہ مذاکرات میں کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بی اے پی کے جام کمال ن لیگ بنانے کی شرط پر پارٹی میں شامل ہوسکتے ہیں جب کہ جے یو آئی نے عبدالغفور حیدری کو وزیراعلیٰ بلوچستان بنانے کی شرط رکھی ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں عام انتخابات 8 فروری کو ہوں گے جس میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ارکان کا انتخاب کیا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں