ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسلامی نظریاتی کونسل کی خواتین کو محرم کے بغیر حج کی مشروط اجازت

 اسلام آباد: اسلامی نظریاتی کونسل نے خواتین کو محرم کے بغیر حج پر جانے کی مشروط اجازت دے دی۔

اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا ہے کہ خاتون کے بغیر محرم حج کی گنجائش بعض شرائط سے مشروط ہے، جس عورت کو سفر اور حج فساد یا خطرے کا اندیشہ نہ ہو بغیر محرم حج کے لئے جا سکتی ہے۔

کونسل نے اپنی رائے دی کہ فقہ جعفریہ، مالکی اور شافعی کے مطابق خاتون محرم کے بغیر حج کرسکتی ہے، فقہ جعفریہ، مالکی اور شافعی کے مطابق جس خاتون کو قابل اعتماد خواتین کی رفاقت حاصل ہو حج پر جا سکتی ہے، تاہم عورت کے والدین موجود ہونے یا شادی شدہ ہونے کی صورت میں ان کی اجازت لازمی ہے۔

اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا تھا کہ فقہ حنفیہ اور فقہ حنبلی کے تحت محرم میسر نہ ہونے پر عورت پر حج فرض نہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں