ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

الیکشن کمیشن کو 13 ہزار انتخابی عملے کی کمی کا سامنا

کراچی:ملک  بھر میں عام انتخابات کی تیاریاں جاری ہیں لیکن الیکشن کمیشن کو کراچی ڈویژن میں انتخابی عملے کی کمی کاسامناہے،الیکشن کمیشن کو انتخابی ڈیوٹی کے لیے صوبائی محکموں کے ملازمین کا مکمل ڈیٹا تاحال نہیں دیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق کراچی ڈویژن میں 13 ہزار انتخابی عملے کی کمی کا سامنا ہے،انتخابی  عملے کی عدم دستیابی پر الیکشن کمیشن کا سندھ حکومت حکام سے رابطہ کیا ہے جس کے بعد سندھ حکومت نے محکمہ بلدیات،محکمہ تعلیم سمیت دیگر کو احکامات جاری کردئیے۔

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے 8فروری کو ملک بھر میں عام انتخابات  کروانے  کا اعلان کیا ہے، جس کے بعد سے الیکشن کمیشن کے عملے نے تیاری کے سلسلے میں اقدامات کرنا شروع کردیے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں