ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

معیشت کمزور ہو تو اسلحہ اور ٹینک ملک کو نہیں بچا سکتے، احسن اقبال

نارووال:مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ اگر معیشت کمزور ہو جائے تو کسی بھی ملک کا اسلحہ اور ٹینک بھی اسے بچا نہیں سکتے، سوویت یونین کی مثال ہمارے سامنے ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ اسرائیل نے ظلم کا بازار گرم کیا ہوا ہے، اس کے پیچھے پورا مغرب کھڑا ہوا ہے، جہاں اس کے دیگر اسباب ہوں گے ان میں بڑا سبب علم سائنس اور ٹیکنالوجی کے اندر بالادستی ہے، مسلمانوں کی علم سائنس میں پستی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس سڑکوں پر نکل کا گاڑیاں توڑنے والے بہت ہیں، ہمارے پاس ایٹم کا سینہ چیرنے والے وہ دماغ نہیں ہیں جن کے ساتھ آج دنیا میں کسی قوم کو طاقت ملتی ہے، آج چاند پر کمند روس، امریکا اور بھارت ڈال چکے ہیں، کوئی مسلم ملک نہیں ہے جو چاند پر کمند ڈالنے کی صلاحیت رکھتا ہو۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں