ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ریڈ بال مشکل فارمیٹ اور چیلنج ہے: شان مسعود

پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے نئے کپتان شان مسعود نے ٹیسٹ فارمیٹ کے لیے کپتان منتخب ہونے پر پی سی بی کا شکریہ ادا کیا ہے۔

شان مسعود نے کہا کہ پاکستان کے لیے کھیلنا اعزاز کی بات ہے، میں پی سی بی کا شکر گزار ہوں کہ مجھے ٹیم کی قیادت کا موقع دیا۔

انہوں نے کہا کہ ریڈ بال ایک مشکل فارمیٹ ہے، یہ ایک چیلنج ہے اور ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ٹیم کو آگے لے کر چلیں، ہم کرکٹ کا ایسا برانڈ کھیلنا چاہتے ہیں جو ہماری پہچان بن جائے۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے تینوں فارمیٹس کی کپتانی سے استعفیٰ دے دیا ہے جس کے بعد نئے کپتانوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے شان مسعود کو ٹیسٹ فارمیٹ کا کپتان اور شاہین آفریدی کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں