ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

غزہ میں جاری جارحیت پر انسانیت شرمندہ ہے، صدر مملکت

اسلام آباد:صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی  نے کہا ہے کہ غزہ میں جاری جارحیت پر انسانیت شرمندہ ہے، موجودہ دور میں جنگوں سے انسانیت اور وسائل کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

صدر مملکت نے کہاکہ غزہ میں معصوم شہریوں کا جانی نقصان ہو رہا ہے، عقل اور ذہانت کا ملاپ ہی ورلڈ آرڈر ہونا چاہیے، اسرائیل نے طے کر لیا ہے کہ دو ریاستی فارمولے پر عمل نہیں کرنا۔

انہوں   نے کہا کہ روس اور امریکا کا افغانستان میں رہنا مشکل ہو گیا تھا، اسی طرح اسرائیل کا غزہ میں رہنا مشکل ہوجائے گا، عالمی ادارے آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کریں اور فوری طور پر جنگ بندی کروائی جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں