ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نگران حکومت آئی ایم ایف اور سابقہ حکمرانوں کی پالیسوں پر کاربند ہے، سراج الحق

اسلا م آباد:امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ نگران حکومت آئی ایم ایف اور سابقہ حکومتوں کی پالیسوں پر کاربند ہے، عوام کو مسلسل نشانہ بنا رہی ہے۔

سراج الحق نے کہاکہ حالات کے ذمہ دار سابق حکمران قوم کے سامنے ایک دفعہ پھر اپنے آپ کو مسیحا بنا کر پیش کررہے ہیں، عوام ان سے ہوشیار رہے، ملک پر برسہابرس سے مسلط حکمران طبقات آئندہ بھی اقتدار میں آئے تو بہتری نہیں آئے گی۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ قوم اہل اور ایماندارقیادت آگے لائے، جماعت اسلامی کی صورت میں اس کے پاس بہترین آپشن موجود ہے، جماعت اسلامی صاف اور غیرجانبدار الیکشن کا مطالبہ کرتی ہے، انتخابات میں سب کو یکساں مواقع دیے جائیں۔

انہوں نے کہاکہ سراج الحق نے کہا کہ الیکشن میں عوام ظالم حکمرانوں کوووٹ نہ دے کر آئندہ نسلوں کو آئی ایم ایف کی غلامی سے نجات دلائیں۔ سابقہ حکمرانوں نے خود کو بچا کر ملک کو ڈیفالٹ کے قریب پہنچا دیا، یہ اپنے کیے پر قوم سے معافی مانگیں۔ ملک کو موجودہ نہج پر پہنچانے میں دوحکمران خاندانوں نے کلیدی کردار ادا کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں