ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اردن کا اسرائیل کے ساتھ توانائی کی فراہمی کے معاہدے پر دستخط کرنے سے انکار

عمان: اردن نے اسرائیل کے ساتھ پانی کے بدلے توانائی کی فراہمی کے معاہدے پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اردن کے وزیر خارجہ ایمن صفادی نے کہا ہے کہ اسرائیل کی غزہ پر بمباری کی وجہ سے اردن اسرائیل کے ساتھ پانی کے بدلے توانائی کی فراہمی کے معاہدے پر دستخط نہیں کرے گا، جس کی توثیق گزشتہ ماہ ہونی تھی۔

اردن کے وزیر خارجہ نے کہا کہ حماس کے ساتھ اسرائیل کے تنازع کے حوالے سے کہا کہ اس علاقائی پراجیکٹ کے بارے میں ہم نے علاقائی سطح پر مذاکرات کئے تھے، اس جنگ نے ثابت کر دیا ہے کہ اس پر اب پیش رفت نہیں ہو سکے گی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ عالمی اداروں کو چاہیے کہ فلسطین کے نہتے مسلمانوں کے قتل کو فوری طور پر روکے ، عالمی ادارے جنگ بندی روکنے کے لیے اسرائیل پر دباؤ ڈالیں، غزہ پر قبضے کے حوالے سے

 ہم کسی ڈائیلاگ میں شامل نہیں ہونگے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں