ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی فضائی حملے میں مزید 23 فلسطینی شہید

غزہ: صہیونی فوجیوں کی غزہ پر بمباری کا سلسلہ جاری ہے، اسرائیلی فوج نے جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر فضائی حملے میں مزید  18 فلسطینی شہید کردیے جبکہ  اسرائیلی درندوں نے جنین کے پناہ گزین کیمپ پر بھی حملہ کرکے 5 فلسطینیوں کو گولیوں سے شہید کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  فلسطین کے محکمہ صحت نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کے جنین پناہ گزین کیمپ پر حملے میں 5 افراد شہید ہوئے اور 15 سے زائد زخمی ہوئے ہیں، جن میں چار کی حالت خطرے میں ہے۔

محکمہ وزرات دفاع  کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوجی مسلسل بمباری کے ساتھ ساتھ شہری آبادی میں حملے کرکے نہتے فلسطینیوں کو زبردستی پکڑ کر لے جارہے ہیں،  صہیونی فوجی پکڑے گئی افراد پر بے جا تشدد کر رہاہے، مزاحمت کرنے کی صورت میں قیدیوں اور ان کے اہل خانہ کو دھمکیاں دی گئیں اور گھروں میں توڑ پھوڑ بھی کی گئی۔

خیال رہے کہ 7 اکتوبر سے اب تک مجموعی طور پر 3 ہزار کے قریب  فلسطینیوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے جبکہ اسرائیلی فورسز نے ڈرون حملے میں زخمی ہونے والوں کی طبی امداد کے لیے جانے والی ایمبولینس کو بھی روک کر آگ لگادی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں