ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ریاست کے علاوہ کسی گروہ کی جانب سے طاقت کا استعمال ناقابل قبول ہے، آرمی چیف

روالپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل حافظ عاصم منیر نے کہا ہے کہ ریاست کے علاوہ کسی بھی ادارے یاگروہ کی جانب سے طاقت کا استعمال ناقابل قبول ہے،ریاست کے علاوہ کسی بھی گروہ کی مسلح کارروائی قبول نہیں کریں گے۔

پاک فوج کے ترجمان شعبہ ابلاغ عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف سے علمائے کرام ومشائخ نے ملاقات  کی ، جس میں علمائے کرام ومشائخ نے متفقہ طور پرا نتہا پسندی اور دہشت گردی اور فرقہ ورایت کی مذمت کرتے ہوئے  علمائے کرام کا ملک میں امن واستحکام لانے کے لیے سیکیورٹی فورسز کی کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کاعزم کیا۔

علمائے کرام ومشائخ نے جنرل حافظ عاصم منیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام امن اور اہم آہنگی کا مذہب ہے، بعض عناصر کی کی مذہب کی مسخ شدہ تشریحات کااسلامی تعلیمات سے کوئی تعلق نہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں