ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اقوام متحدہ: پاکستان کا غزہ میں فوری اور مستقل جنگ بندی پر زور

نیویارک:  پاکستان نے غزہ میں فوری مستقل اور برقراررہنے والی جنگ بندی پر زوردیا ہے تاکہ جنگ زدہ علاقے میں جارحانہ حملوں کی روک تھام کی راہ ہموار ہوسکے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے غیررسمی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے عالمی ادارے میں پاکستان کے مستقل مندوب منیراکرم نے پورے غزہ پروحشیانہ اسرائیلی حملوں سے متاثرہ شہریوں کیلئے بلاتعطل اورکافی بنیادی اشیا اورخدمات کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔اور فلسطینی شہری آبادی کے تحفظ کویقینی بنانے کیلئے بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق فوری طورپر ایک طریقہ کارمرتب کرنے کی ضرورت پر زوردیا۔

ان کا کہنا تھاکہ ہم فلسطینی شہری آبادی کی جبری نقل مکانی اور غزہ سے غیرقانونی انخلا اور ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقلی کو سختی سے مسترد کرتے ہیں۔پاکستان کے مستقل مندوب نے فوری طورپر بے گھر فلسطینیوں کی وطن واپسی کی ضرورت پر زوردیا۔انہوں نے کہاکہ فلسطینی عوام کے خلاف مجرمانہ کارروائیوں میں ملوث افراد کو ذمہ دار ٹھہرایا جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں