نوشہرہ:دریائے سندھ سے غیر قانونی سونا نکالنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع ہوگیا ہے۔
ایڈیشنل سیکریٹری معدنیات کی قیادت میں چھاپہ مار ٹیم نےدریائے سند ھ سے غیر قانونی سونا نکالنے والوں پرچھاپے کے دوران متعدد افراد گرفتار کرلیے،جن کے پاس بھاری مشینری برآمد کی گئی ہے۔
محکمہ معدنیات چھاپہ مارٹیم کی قیادت ایڈیشنل سیکریٹری معدنیات خیبر پختونخواہ کر رہے تھے، چھاپہ مارٹیم میں محکمہ معدنیات دیگر اضلاع کے اسسٹنٹ دائریکٹرز سمیت ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیواور پولیس کی بھاری نفری ہمراہ تھی۔
تفصیلات کے مطابق عوام شکایات پر محکمہ معدنیات خیبر پختونخواہ ایک چھاپہ مارٹیم تشکیل دی جس کی قیادت محکمہ معدنیات کے ایڈیشنل سیکرٹری مسرت زمان کر رہے تھے جس میں ڈائریکٹر جنرل محکمہ معدنیات خیبر پختونخواہ مصطفی کمال ، اسسٹنٹ دئریکٹر معدنیات نوشہرہ اورنگزیب خان سمیت ڈی ایس پی اکوڑہ ارشد احمد خان اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیوں محمد طارق پولیس نفری کے ہمراہ شامل تھے نے دریائے سندھ نظامپور کے مقام پر غیر قانونی سونا نکالنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے چھاپہ مارا جس کے نتیجے میں متعدد افراد کو گرفتار کر دیا گیا جبکہ کئی ایکسوٹرز کو بھی تحویل میں لے لیے اور ان ایکسوٹرز کو نان فنگشنل کردئیے گئے اس موقعہ پر ایڈشنل سیکریٹری معدنیات خیبر پختونخواہ مسرت زمان نے بتایا کہ غیر قانونی سونا نکالنے کی مذموم اقدام کو روکنے کیلئے محکمہ معدنیات خیبر پختونخواہ نے فیصلہ کیا ہے کہ دریائے سندھ سمیت دیگر سپارٹس پر معدنیات کی اہلکاروں پولیس اور ایف سی جوانوں کی ڈیوٹیاں لگا کر تعیناتی کرکے باقاعدہ طور پر چیک پوسٹیں قائم کردی جائے گی تاکہ دریائے سند ھ سمیت دیگر جگہوں سے غیر قانونی سونا نکالنے کے عمل کو روکا جا سکے ۔