ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امارات نے آئندہ سال کی عید تعطیلات کا اعلان کردیا

ابوظبی: متحدہ عرب امارات میں آئندہ برس کے لیے عید تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔

خبر رساں اداروں کے مطابق یو اے ای نے 2024ء میں عید الفطر، عید الاضحیٰ اور دیگر سرکاری تعطیلات کی تفصیلات جاری کردیں، جس کے مطابق متحدہ عرب امارات میں عید الفطر کی تعطیلات 8 تا 12 اپریل 2024ء اور عیدالاضحیٰ 16 تا 18 جون 2024ء کو ہوں گی۔

حکام کے مطابق عیدین کی تعطیلات کا اعلان تو کیا گیا ہے، تاہم چاند کی رویت کے لحاظ سے اس میں معمولی تبدیلی کا بھی امکان رہتا ہے۔

امارات میں 2024 میں دیگر تعطیلات میں یکم جنوری کو سالِ نو، اسلامی سال کا پہلا دن 7 جولائی، 15 جون یوم عرفہ، 15 ستمبر جشن میلاد النبی اور 2 سے 3 دسمبر قومی دن کی چھٹیاں شامل ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں