ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکا اور کینیڈا کو ملانے والے پل پر دھماکے میں 2 افراد ہلاک

واشنگٹن: امریکا اور کینیڈا کو ملانے والے پل پر زور دار دھماکا ہوا، جس میں 2 افراد ہلاک ہو گئے۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق خوف ناک دھماکے کے بعد جائے وقوع پر آگ لگ گئی۔ ابتدائی اطلاعات میں دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد کے ہلاک ہونے سے متعلق پتا چلا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق زور دار دھماکا نیاگرا فال کے رینبوبرج پر مبینہ طور پر ایک گاڑی میں ہوا، جس کے بعد رینبوبرج کو بند کردیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں امریکا اور کینیڈا کو ملانے والی چاروں گزرگاہیں بھی دھماکے کے بعد بند کردی گئی ہیں ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں