ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بابراعظم نمبر ون پلیئر ہیں، وہ ملک کا نام روشن کررہے ہیں: ذکا اشرف

راولپنڈی: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف نے کہا ہے کہ بابر اعظم نمبر ون کھلاڑی ہیں اور وہ بطور کھلاڑی ملک کا نام روشن کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف راولپنڈی سٹیڈیم آئے جہاں انہوں نےقومی ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور ان کے حوصلے بلند کئے۔

ذکاء اشرف نے ، شاہین آفریدی، سرفراز احمد ،محمد حفیظ، شان مسعود ، وہاب ریاض اور سے بھی ملاقات کی اور قومی ٹیم کے دورہ آسٹریلیا کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ٹیم انتظامیہ پر مکمل اعتماد کا اظہار بھی کیا۔

انہوں نے سابق کپتان سرفراز احمد کو بھی مبارکباد دی اور اس موقع پر پاکستان ٹیم کے ڈائریکٹر محمد حفیظ نے کہا کہ سرفراز نے ڈومیسٹک کرکٹ میں شاندار کھیلا۔

اس موقع پر چیئرمین نے شاہین آفریدی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ شاہین ٹیم کا اہم حصہ ہیں، شاہین نے ملک کے لیے جو کیا ہے اسے کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں