ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

رنبیر کپور کی نئی میگا ایکشن فلم ’انیمل‘ کا دھماکے دار ٹریلر جاری

 ممبئی: بالی وڈ سپر اسٹار رنبیر کپور کی نئی میگا ایکشن فلم ’انیمل‘ کا دھماکے دار ٹریلر جاری کردیا گیا۔ 

ایکشن، جرائم، محبت اور نفرت کے گرد گھومتی کہانی اور اداکار کی جاندار پرفارمنس نے مداحوں کو جوش میں مبتلا کردیا ہے۔

رنبیر کپور کو فلم میں اپنے والد انیل کپور کی محبت میں جنونی دکھایا گیا ہے اور وہ اپنے والد کے دشمنوں سے بدلہ لینے کیلئے آخری حد تک جانے کو تیار نظر آتے ہیں۔

’انیمل‘ میں رنیبر  کے مقابلے میں بوبی دیول ولن کا کردار ادا کررہے ہیں اور ٹریلر میں ان کی انٹری کہانی کے ماحول کو یکسر تبدیل کردیتی ہے۔

سندیپ ریڈی وانگا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم میں رنبیر کے ساتھ انیل کپور، بوبی دیول اور راشمیکا مندانا بھی مرکزی کردار ادا کررہی ہیں۔

فلم ’انیمل‘ یکم دسمبر 2023 کو پوری دنیا میں پانچ زبانوں ہندی، تیلگو، تامل، کناڈا اور ملیالم میں ریلیز کیلئے پیش کی جائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں