ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

غزہ پر عارضی جنگ بندی حماس اور فلسطینیوں کی بڑی فتح ہے، لیاقت بلوچ

لاہور:نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان اور مجلسِ قائمہ سیاسی، قومی امور کے صدر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ غزہ پر عارضی جنگ بندی حماس اور فلسطینیوں کی بڑی فتح ہے،طوفان الاقصٰی آپریشن کے ساتھ فلسطینیوں نے خود تو بڑی قربانیاں دی ہیں۔

لیاقت بلوچ نے کہاکہ  غزہ کے ظلم نے اسرائیل، صیہونیت، امریکا، برطانیہ اور انسان دشمن ظالم قوتوں کو بے نقاب کردیا ہے اور مسئلہ فلسطین کو عالمی سطح پر بڑا مسئلہ ثابت کردیا ہے، دُنیا میں امن کے لیے ناگزیر ہے کہ عالمی برادری سنجیدہ انداز میں اب آگے بڑھ کر مسئلہ فلسطین اور کشمیر حل کرے۔

انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی کے اِنٹرا پارٹی الیکشن پر تحفظات کے ساتھ مشروط فیصلہ دیا ہے، الیکشن کمیشن آف پاکستان رجسٹرڈ پارٹیوں کے دستور کے مطابق تمام جماعتوں کے انٹرا پارٹی الیکشن کو اتنی ہی سنجیدگی کے ساتھ جائزہ لے تو جمہوریت کی دعویدار قیادتوں اور پارٹیوں کا جمہوریت کے ساتھ طرزِ عمل بے نقاب ہوجائے گا۔

لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ ملک و مِلت کا المیہ یہ ہی ہے کہ پاپولریٹی کی بنیاد پر اسٹیبلشمنٹ نے اپنا کھیل سجایا ہوا ہے، جماعت اسلامی نے قومی سیاسی محاذ پر ہمیشہ آئینِ پاکستان، الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ضابطہِ اخلاق اور پولیٹیکل پارٹیز ایکٹ کی پاسداری کی ہے اور خود جماعت اسلامی کے اندر اپنے دستور کی پاسداری، دستور مجاز اداروں کو مستحکم اور دستور کی روشنی میں یونٹ، ضلع، صوبہ اور مرکز کی سطح پر دستورِ جماعت کے مطابق باقاعدگی سے انتخابات کا مضبوط نظام قائم رکھا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں