ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اداروں میں خوداحتسابی کا سلسلہ احسن اقدام ہے، جاوید لطیف

لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ اداروں کے فیصلوں کو آج عوام بھگت رہے ہیں۔ اداروں میں خود احتسابی کا سلسلہ جو شروع ہوا ہے، وہ احسن اقدام ہے۔

انسداد دہشتگردی عدالت لاہور کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما نے کہا کہ عمران خان کو جیل میں جو سہولیات دستیاب ہیں وہ کسی اور کو دستیاب نہیں۔ ہم چیئرمین پی ٹی آئی کی اصلاح کیلیے تنقید کرنے پر عدالت میں کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سب جانتے ہیں 2017ء کا فیصلہ کس نے لکھوایا تھا، ان کرداروں کو اب کٹہرے میں کھڑا کرنا چاہیے۔ پچھلے انتخابات میں نواز شریف کے ساتھ جو سلوک ہوا اس پر سوال ہونا چاہیے تھا۔

جاوید لطیف نے کہا کہ آئندہ انتخابات شفاف ہوں گے۔ آج بھی لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں ہے، اگر ہوتی تو نواز شریف کے لیے ریڈ کارپٹ بچھایا جاتا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں