توانائی اور قدرتی وسائل کے وزیرالپ ارسلان بائراکتار نے روسی نائب وزیر اعظم الیگزینڈر نوواک کے ساتھ دونوں ممالک کے توانائی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔
بائراکتار نے روسی-ترک مشترکہ اقتصادی کمیشن کے باقاعدہ اجلاس میں شرکت کے لیے دارالحکومت انقرہ میں موجود نوواک سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے توانائی تعاون کے حوالے سے مختلف امور بالخصوص آک قویو نیوکلیئر پاور پلانٹ اور ترکیہ میں قائم کیے جانے والے قدرتی گیس کے مرکز کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔