ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مریم اورنگزیب کے دوبارہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

لاہور: انسداد دہشتگردی عدالت نے مریم اورنگزیب کے دوبارہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل نے اداروں کے خلاف اشتعال انگیز گفتگو کرنے کے مقدمے میں مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف سمیت دیگر کے خلاف کیس کی سماعت کی۔

اس موقع پر جاوید لطیف نے عدالت میں پیش ہو کر حاضری مکمل کرائی جبکہ مریم اورنگزیب عدالت کے روبرو پیش نہ ہوئیں۔

عدالت نے مریم اورنگزیب کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے طلب کر لیا، جبکہ میاں جاوید لطیف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیئے۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے لیگی رہنما جاوید لطیف سمیت دیگر کو آئندہ 9 دسمبر کو پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں