لاہور:سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے بنوں میں خود کش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہدا کو خراج عقیدت پیش اور متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کیا۔
شہبازشریف نے زخمیوں سے بھی ہمدردی کا اظہار کیا، اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں، دہشت گردوں کا قلع قمع کرنا قومی نصب العین ہے، دہشت گردوں کے خلاف افواج پاکستان اور شہریوں کی قربانیاں رنگ لائیں گی۔
ہم بنوں میں ہونے والے ہولناک دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں جس میں معصوم شہریوں اور سیکورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا۔ ہماری دعائیں متاثرین اور شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔ یہ دہشت گرد امن اور ترقی کے لیے ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) November 27, 2023
سابق وزیراعظم نے کہا کہ چار سال کے دوران دہشت گردوں کو واپس لاکر دوبارہ آباد نہ کیا جاتا تو آج ملک دوبارہ اس عفریت کی گرفت میں نہ آتا، شہباز شریف نے شہدا کے درجات کی بلندی، اہل خانہ کے لئے صبر جمیل اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔