ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عوام کو غیر قانونی مقیم غیرملکیوں کو روزگارفراہم نہ کرنے کا انتباہ

اسلام آباد: وفاقی وزارت داخلہ نے عوام الناس کو خبردار کیا ہے کہ غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کو روزگار فراہم نہ کریں اور نہ ہی ایسے کسی فرد کی ملازمت حاصل کرنے میں مدد کریں۔

میڈیا کو جاری کردہ بیان میں وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ عوام اگر ایسا عمل کہیں دیکھیں تو ایسے کسی غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی یا اسے ملازمت فراہم کرنے والے شخص کے بارے میں معلومات وزارت داخلہ کو قانونی کارروائی کے لیے وزارت کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیلپ لائن پر فراہم کی جائیں۔

وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق پاکستان میں مقیم افغان شہریوں کو خبردار کیا جاتا ہے کہ پاکستان کی سیاسی و انتخابی سرگرمیوں میں کسی بھی امیدوار کی مدد کرنا یا فنڈنگ ​​فراہم کرنا غیر قانونی ہے، ایسی سرگرمیوں میں ملوث کسی بھی افغان شہری کو پاکستان میں قانونی حیثیت سے قطع نظر ملک بدر کر دیا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں