ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

توشہ خانہ ریفرنس: زرداری، نواز، گیلانی ودیگر کیخلاف سماعت ملتوی

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق صدر آصف زرداری، سابق وز رائے عظم نوازشریف، یوسف گیلانی اور ودیگر کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت 20دسمبرتک ملتوی کردی۔

توشہ خانہ ریفرنس میں آصف زرداری، نواز شریف، یوسف رضا گیلانی اور دیگر کے خلاف احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سماعت کی ، نوازشریف کے وکیل قاضی مصباح،ارشد تبریز، نیب پراسیکیوٹرعرفان بھولا اور سہیل عارف عدالت میں پیش ہوئے۔

نواز شریف کے پلیڈر رانا عرفان بھی عدالت میں پیش ہوکر شامل تفتیش ہوگئے ، وکیل صفائی نے کہا کہ سوالات دے دیئے گئے، سوالات کے جوابات بھی فراہم کردیئے گئے، جواب جمع ہوگیا تفتیشی نے بتادیا۔

پراسیکیوٹر نے عدالت میں کہا کہ مزید کارروائی ہوگی اس کیلئے تھوڑا وقت درکار ہے۔

وکیل صفائی قاضی مصباح نے عدالت میں کہا کہ نواز شریف شاملِ تفتیش ہو چکے، سوالنامہ مہیا کیا گیا تھا، 2019 میں نیب ریفرنس بنایا گیا تھا، اس وقت نواز شریف انتہائی علیل تھے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی طرف سے گاڑی لینے کا کوئی مطالبہ نہیں تھا، کوئی دستاویز موجود نہیں کہ نوازشریف نے کوئی بھی گاڑی مانگی ہو، جس پر عدالت نے نیب سے استفسار کیاکہ کیا کریں اب اس پر، جس پرپراسیکیوٹر نے کہا کہ ابھی بیان دیکھیں گے اور پھر اس پر مزید کارروائی ہوگی۔ 

بعدازاں عدالت نے کیس پر سماعت 20دسمبر تک کیلئے ملتوی کردی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں