ابو ظہبی: ٹی 10لیگ کے دوران پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بالر محمد عامر کی بالنگ فنگر پر چوٹ لگ گئی۔
قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بالر محمد عامر ایونٹ کے دوران نیو یارک سٹرائیکرز کی نمائندگی کر رہے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق بنگلا ٹائیگرز کے خلاف کھیلے جانے والے ایونٹ کے پانچویں میچ میں فیلڈنگ کے دوران کیچ پکڑتے ہوئے محمد عامر کی بالنگ فنگر پر چوٹ لگی جس کے بعد وہ گرائونڈ سے باہر چلے گئے۔
تاہم، ابتدائی طبی امداد کے بعد فاسٹ بالر گرائونڈ میں واپس آئے اور انہوں نے بالنگ بھی کرائی،دوسری جانب بعض رپورٹس میں دعوی کیا گیا ہے کہ محمد عامر کی بالنگ فنگر کی سکین رپورٹ آنے کے بعد ان کی اگلے میچ میں شرکت کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔
مذکورہ میچ میں محمد عامر نے دو اوورز کرائے تاہم، کوئی وکٹ حاصل نہ کر سکے اور ان کی ٹیم نے کامیابی بھی سمیٹی۔