ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کلاسیکل گلوکار حسین بخش گلو انتقال کر گئے

 لاہور:  نامور کلاسیکل گلوکار حسین بخش گلو لاہور میں انتقال کرگئے۔

گلوکاراستاد حسین بخش گلو طویل عرصے سے بیمار تھے۔ ان کی عمر 75 سال تھی۔ حسین بخش گلو کلاسیکی موسیقی کے مشہور شام چوراسی گھرانے سے تعلق رکھتے تھے۔ استاد حسین بخش گلو لاہور میں الحمرا اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس سے وابستہ تھے۔

ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمرا طارق محمود چوہدری نے کلاسیکل گائیک استاد حسین بخش گلو کے انتقال پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ استاد حسین بخش گلو گائیکی میں ایک چمکتا ستارہ تھے جنہوں نے اپنے فن سے ملک وقوم کا نام روشن کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں