ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تمام بڑی دینی جماعتوں اور مدارس کی قیادت کا 8 دسمبر کو یوم اقصیٰ منانے کا اعلان

اسلام آباد: ملک کی تمام بڑی دینی جماعتوں اور مدارس کی قیادت نے 8 دسمبر جمعہ کو یوم اقصیٰ منانے کا اعلان کر دیا ہے۔

کنونشن سینٹر اسلام آباد میں مجلس اتحاد امت پاکستان کے زیر اہتمام حرمت  مسجد اقصیٰ اور امت مسلمہ کی ذمہ داریاں کے حوالے سے قومی فلسطین کانفرنس منعقد ہوئی، جس  کی صدارت سربراہ جمیعت علماء اسلام ( ف ) مولانا فضل الرحمن نے کی، امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق ،ممتاز عالم دین مفتی تقی عثمانی سمیت دیگر معزز علمائے شرکت کی۔

 تمام جماعتوں نے مشترکہ طور پر غزہ فلسطین کے مظلوموں سے اظہار یکجہتی کے لیے ملک بھر میں احتجاج  کی اپیل کر دی جبکہ مساجد میں اسرائیل کے خلاف مذمتی قرار دادیں منظور کرنے اور جمعہ کے اجتماعات میں آزادی فلسطین کو موضوع بنانے کا کہا گیا ہے،  اس امر کا اعلان مشترکہ اعلامیہ میں کیا گیا ہے ۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق غزہ فلسطین میں دو ماہ سے قتل عام جاری ہے پندرہ ہزار سے زائد فلسطینی شہید  ہو چکے ہیں ان میں چھ ہزار بچے اور ہزاروں خواتین بھی شامل  ہیں اسرائیل نے تمام بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جنگی جرائم کا ارتکاب کیا  ہے اور غزہ میں مساجد کلیساؤں اسپتالوں کو بھی شدید بمباری کا نشانہ بنایا گیا اسرائیل نومولود بچوں کے قتل میں بھی ملوث ہے اور اس میں انسانیت کی ذرہ برابر بھی رمق موجود نہیں رہی روز قوانین کی دھجیاں اڑاتے ہوئے خون بہا رہا ہ ے  اسرائیلی سہولتکار اس کے جنگی جرائم میں برابر کے شریک ہیں ۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ حماس کی طرف سے یہ جنگ دفاعی جہاد ہے حماس تسلیم شدہ سیاسی قوت ہے اور وہاں زبردستی صیہونی بستیاں بسائی گئیں جنکو ختم کرنے کی اس جدوجہد کی مکمل حمایت کرتے ہیں فلسطین کو اصل شکل میں بحال کیا جائے اور فلسطین کی مکمل آزادی کا اعلان کیا جائے ۔ جہاد کے حوالے سے شریعت کا حکم واضح ہے ۔

جاری کردہ اعلامیہ میں کہا ہے کہ  قبلہ اول کو یہودی تسلط سے آزاد کرانا ہے اور آزادی فلسطین مسلمانوں کا اجتماعی مسئلہ ہے اقوام متحدہ کی قرار دادیں موجود ہیں اسرائیل کی عسکری مداخلت اور حصار کو ختم کیا جائے ۔ رفاہ بارڈر کو کھولا جائے اور امدادی قافلوں کو اجازت دی جائے ۔ پاکستان کی جید دینی قیادت اور مدارس نے متفقہ طور پر مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل کے جنگی جرائم کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں مقدمات قائم کئے جائیں مسلمان وکلاء آگے بڑھیں تمام انصاف پسندوں سے بھی اس کی اپیل ہے فوری طور پر اسرائیل سے سفارتی تعلقات ختم  کئے جائیں نہ صرف اسرائیلی کمپنیوں  کی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے بلکہ ان کمپنیوں کا بھی بائیکاٹ کیا جائے جو اسرائیل کی مالی مدد کر رہی ہیں ۔ آٹھ دسمبر کو یوم اقصیٰ کا اعلان کرتے ہیں ملک بھر میں مظاہرے ہوں گے علماء کرام کا اس یوم کے حوالے سے اہم کردار ہو گا ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں