ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جامشورو،سی ٹی ڈی کی کارروائی ،مبینہ دہشت گرد گرفتار ،2ساتھی فرار

جامشورو:کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے جامشورو میں گوٹھ یوسف میں چھاپہ مارکر مبینہ دہشتگرد گرفتار کرلیا،2ساتھی فرار ہو گئے۔

سی ٹی ڈی نے کارروائی جامشورو تھرمل پاور ہائوس کی ہائی ٹرانسمیشن لائنوں کے قریب کی جہاں سے مبینہ دہشتگرد سجاد ملاح کو گرفتار کرلیا،ملزم سے دستی بم برآمد کر لیا گیا ۔حکام کے مطابق ملزم ہائی ٹرانسمیشن لائن کو بم سے اڑانا چاہتا تھا۔

ملزم سجاد ملاح قاضی احمد بے نظیر آباد کا رہائشی ہے جو ہائی ٹرانسمیشن لائنوں اور قاسم آباد ریلوے ٹریکس پر بم دھماکے کے مقدمے میں مطلوب تھا جبکہ اس کے دو ساتھی بارودی مواد لے کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے مبینہ دہشتگرد سندھ لبریشن آرمی سے وابستہ ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں