ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

انتخابات 8 فروری کو ہی ہوں گے، شیڈول چندروز میں آجائیگا،چیف الیکشن کمشنر

اسلام آباد:چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے کہا ہے کہ عوام انتخابات کے سلسلے میں افواہوں پر یقین نہ کریں، پولنگ 8 فروری 2024 کو ہی ہوگی، شیڈول چندروز میں آجائے گا، ہم اپنی تمام آئینی و قانونی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہیں اور شفاف انتخابات کے انعقاد کیلئے پوری طرح تیار ہیں۔

قومی ووٹرز ڈے پر جاری اپنے پیغام میں چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ شفاف، پرامن انتخابات کے انعقاد کیلئے تیار اور پرعزم ہیں، الیکشن کمیشن انتخابات میں مکمل تحفظ فراہمی کی یقین دہانی کراتا ہے۔

سکندر سلطان راجا نے کہا کہ پرامن انتخابات کا انعقاد یقینی بنائیں گے، عوام کو یاد رکھنا چاہیے کہ آپ کے ہاتھوں میں ووٹ کی طاقت ہے، اپنے اور بچوں کے مستقبل کو سامنے رکھ کر ووٹ کا استعمال کریں، عوام سے اپیل ہے کہ وہ انتخابی عمل میں بھرپور حصہ لیں کیونکہ انتخابی عمل عوام کا حق بھی ہے اور قومی فریضہ بھی ہے، عوام  الیکشن کمیشن کے ساتھ تعاون کریں، پرامن انتخابات کا انعقاد یقینی بنائیں۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ انتخابات کے سلسلے میں افواہوں پر یقین نہ کریں، پولنگ 8 فروری 2024 کو ہی ہوگی، شیڈول چندروز میں آجائیگا، الیکشن کمیشن عام انتخابات کی تیاریوں میں مصروف ہے، حتمی انتخابی فہرستوں کی پرنٹنگ و ترسیل کا کام مکمل ہو چکا ہے، چند روز میں ڈی آر او،آر او اور اسسٹنٹ افسران کا نوٹیفکیشن ہو جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں