ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حارث رئوف انضباطی کارروائی اور سینٹرل کنٹریکٹ میں تنزلی سے بچ گئے

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ نے شو کاز نوٹس کا جواب ملنے کے بعد فاسٹ بولر حارث رئوف کے خلاف انضباطی کارروائی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سینٹرل کنٹریکٹ میں بھی تنزلی نہیں کی جائے گی البتہ سلیکٹرز اور پی سی بی انتظامیہ نے واضح کردیا ہے کہ مستقبل میں انہیں ڈومیسٹک فرسٹ کلاس میں لازمی شرکت کرنا ہوگی،سینٹرل کنٹریکٹ کے باوجود ریڈ بال کھیلنے سے منع کر نے پران کے معاہدے کی منسوخی کی کلاز بھی موجود تھی، پی سی بی کوشش کررہا ہے کہ حارث کو کسی ڈپارٹمنٹل ٹیم سے کھیلنے کی اجازت دلادی جائے۔

انہوں نے پی سی بی کو یقین دلایا کہ وہ ڈپارٹمنٹس کیفرسٹ کلاس ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گے،حارث رئوف کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے بگ بیش کے دوران 21دن میں پانچ میچوں کے لیے این او سی جاری کیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حارث رئوف کو پی سی بی نے این او سی دینے سے قبل شو کاز نوٹس جاری کردیا تھا،پی سی بی کو شوکاز کا جواب موصول ہوگیا ہے جس میں حارث نے اعتراف کیا ہے کہ ان کی فٹنس اچھی نہیں تھی اس لیے انہوں نے ٹیسٹ میچ کھیلنے سے منع کردیا تھا،پی سی بی نے انہیں مستقبل میں ریڈ بال کھیلنے کی ہدایت کررکھی ہے، وہ بگ بیش کیلئے آسٹریلیا پہنچ گئے ہیں لیکن آرام کی غرض سے پہلا میچ نہیں کھیلیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وہاب ریاض اورمحمد حفیظ نے انہیں اس لئے اجازت دی ہے کہ وہ کرکٹ کھیلتے رہیں اور نیوزی لینڈ کی ٹی ٹوئنٹی سیریزسے قبل میچ پریکٹس میں رہیں، البتہ جب وہ نیشنل ڈیوٹی پر نہیں ہوں گے انہیں فرسٹ کلاس اور ون ڈے ٹورنامنٹ میں شرکت کرنا ہوگی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں