ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان نے 5 سال کی نااہلی کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان نے اپنی پانچ سال کی نااہلی کا فیصلہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق بیرسٹر گوہر اور ولی ظفر کے ذریعے دائر درخواست میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست  میں عمران خان نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے 8 اگست 2023ء کو اسمبلی رکنیت سے 5 سال کے لیے نااہل قرار دیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے درخواست گزار کو انتخابات سے باہر رکھنے کے لیے جلد بازی میں قدم اٹھایا، جو کہ غیر قانونی تھا۔

عمران خان نے درخواست میں مزید کہا کہ عدالت عظمیٰ کے حکم پر عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان بھی کیا جا چکا ہے اور درخواست گزار الیکشن میں حصہ لینا چاہتا ہے جب کہ درخواست گزار پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے 5 برس کے لیے نااہل قرار دینے کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے اس درخواست کے حتمی فیصلے تک نااہلی کا نوٹی فکیشن معطل کیا جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں