ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

منظور پشتین 7روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

اسلام آباد:منظور پشتین کو 7روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی کی عدالت اسلام آباد میں منظور پشتین کے خلاف تھانہ ترنول میں درج مقدمہ کے معاملے پر سماعت ہوئی جبکہ منظور پشتین کو خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کے روبرو پیش کیا گیا۔

دورانِ سماعت پولیس کی جانب سے منظور پشتین کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی جس پر منظور پشتین کے وکیل نے موقف پیش کیا کہ بلوچستان میں منظور پشتین کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی، جلسہ کرنا ہمارا حق ہے۔

وکیل نے مزید کہا کہ منظور پشتین کو بلوچستان سے اغوا کیا گیا اور آج 3دن بعد پیش کیا گیا ہے، میرے مکل کا جسمانی ریمانڈ نہیں بنتا،بعدازاں خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے پولیس کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے منظور پشتین کو 7روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں