ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عادل راجہ کے اثاثوں کی نیلامی کیلیے کارروائی کا آغاز

 راولپنڈی: راولپنڈی پولیس نے ’غدار وطن‘ عادل راجہ کے اثاثہ جات نیلامی کاروائی کا آغاز کردیا، ایس ایچ او تھانہ نصیر آباد نے مقامی عدالت سے باضابطہ رجوع کرلیا ہے۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ سزا یافتہ عادل راجہ کے خلاف تھانہ نصیر آباد میں شہری محمد مسکین بٹ کی درخواست پر مقدمہ درج ہے۔

ملزم ڈیڑھ سال سے دانستہ طور پر گرفتاری سے بچنے کے لیے بیرون ملک میں روپوش ہے۔ ایس ایچ او تھانہ نصیر آباد نے مقامی عدالت کو درخواست کرتے موقف اپنایا ہے کہ مقدمہ نمبر 848 کے ملزم کے اثاثہ جات بشمول دو قیمتی پلاٹ، 2 گاڑیاں اور ایک فلیٹ کی نیلامی کا حکم صادر کیا جائے۔

پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ عدالتی حکم ملتے ہی عادل راجہ کے دو پرائیوٹ ہاؤسنگ سوسائٹیز میں پلاٹ، ایک اپارٹمنٹ اور دو گاڑیوں کی نیلامی کردی جائے گی، پولیس نے نیلامی ضابطہ کے تحت تمام کاروائی مکمل کرلی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں