ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نواز شریف ڈیل اور ضمانتوں کا مجموعہ ہیں، پی ٹی آئی

لاہور: تحریک انصاف (پی ٹی آئی)نے سابق وزیراعظم اور ن لیگی قائد نواز شریف کی گفتگو پر ردعمل دے دیا۔

پی ٹی آئی ترجمان نے کہا کہ خود کو مظلوم کہنے والا آج تک دفاع میں کوئی رسید پیش نہیں کرسکا، شریف خاندان کی لوٹ مار کے قصے دہائیوں سے زبان زدِ عام ہیں، این آر او سے خود کو سرخرو کہنے والا نواز شریف ڈیل اور ضمانتوں کا مجموعہ ہے۔

پی ٹی آئی ترجمان نے مزید کہا کہ ہماری معاشی کارکردگی کا اعتراف شہباز شریف حکومت میں اقتصادی سروے میں کیا گیا، پی ڈی ایم کی 17 ماہ کی حکومت میں معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ نواز شریف کو خصوصی ریلیف ان کی مایوسی میں اضافے کا سبب بن رہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں