باجوڑ: پی ٹی آئی کے سینئر نائب صدر شیر افضل مروت کو گرفتار کرلیا گیا، تاہم بعد میں پولیس نے انہیں رہا کردیا۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت کو پولیس نے باجوڑ میں گرفتار کیا، جس کے بعد کارکنوں کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا، جس پر پولیس نے شیر افضل مروت کو رہا کرکے باجوڑ واپسی کی ہدایت کی۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف کے نائب صدر شیر افضل مروت نوشہرہ میں پارٹی ورکرز کنونشن کے لیے پولیس کی رکاوٹیں عبور کرکے پہنچے تھے، جس کے بعد انہیں کل باجوڑ ورکرز کنونشن میں شرکت کرنی تھی۔
دوسری جانب ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ شیر افضل مروت کو باجوڑ جاتے ہوئے راستے سے گرفتار کیا گیا۔ جس کے بعد کارکنوں نے احتجاج کیا اور دھرنے کا اعلان کردیا۔ اطلاعات کے بعد کارکنوں کے احتجاج کے بعد شیر افضل مروت کو رہا کردیا گیا۔