ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

معروف بھارتی اداکارہ دل کا دورہ پڑنے سے چل بسیں

شارجہ: بھارت کی ملیالم فلم انڈسٹری کی معروف اور نوجوان اداکارہ لکشمیکا سجیوان اچانک دل کا دورہ پڑنے سے دُنیا سے رخصت ہوگئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 24 سالہ لکشمیکا سجیوان کو متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ میں دل کا دورہ پڑا، اداکارہ کچھ عرصے سے شارجہ میں مقیم تھیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ لکشمیکا سجیوان شارجہ کے ایک بینک میں ملازمت کرتی تھیں، اچانک دل کا دورہ پڑنے پر اداکارہ کو اسپتال لے جایا گیا جہاں اُن کی طبیعت سنبھل نہ سکی اور وہ چل بسیں۔

24 سالہ لکشمیکا سجیوان کی اچانک موت سے ملیالم فلم انڈسٹری کو گہرا صدمہ پہنچا ہے، وہ اپنی جاندار اداکاری کی وجہ سے ملیالم فلموں میں کافی مقبول تھیں۔

لکشمیکا سجیوان نے ملیالم ٹیلی فلم ‘کاکا’ میں ایک پسماندہ کمیونٹی کی غریب لڑکی کا کردار شاندار انداز میں نبھایا تھا جس کے بعد اُنہیں کافی شہرت ملی تھی۔

مزید پڑھیں: بھارتی اداکار کی لاش گاڑی سے برآمد

اداکارہ کی اچانک موت نے اُن کے مداحوں کو افسردہ کردیا ہے، لکشمیکا سجیوان کے ساتھی اداکار اور مداح اُن کے لیے افسوس کا اظہار کررہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں