ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹی 10 لیگ: 43 بالز پر 193 رنز بنانے کا نیا ریکارڈ قائم

یورپین کرکٹ کے ٹی 10 میچ میں حمزہ سلیم ڈار نے صرف 43 بالز پر 193 رنز بنا کر نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

خبر رساں اداروں کے مطابق منگل کے روز کھیلے گئے میچ میں Catalunya Jaguar کے آل راؤنڈر لیفٹ ہینڈ بیٹر حمزہ سلیم ڈار نے صرف 43 بالز کھیلیں اور چھکے چوکے مار کر 193 رنز کا مجموعی ناقابل شکست اسکور بنا ڈالا۔

 

حمزہ سلیم ڈار کے اسکور میں 22 چھکے اور 14 چوکے شامل تھے۔ ریکارڈز کے مطابق حمزہ نے 193 رنز پر ٹی 10 کرکٹ میں اب تک کا سب سے بڑا انفرادی اسکور بنایا ہے۔

میچ میں Catalunya Jaguar نے صرف 10 اوورز کھیل کر 257 رنز بنائے، جس کے جواب میں Sohal Hospitalter کی ٹیم 10 اوورز میں 104 رنز ہی بنا سکی جب کہ اس کے 8 کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں