ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

غزہ پر حملہ آور 420 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 2 ہزار سے زیادہ معذور ہوئے

مقبوضۃ بیت المقدس: اسرائیل کی جانب سے 7 اکتوبر سے غزہ پر بمباری اور حملے مسلسل جاری ہیں۔ اس دوران مزاحمتی تنظیم کی کارروائیوں میں 420 صہیونی فوجی مارے گئے جب کہ 2 ہزار سے زیادہ معذور ہو گئے ہیں۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ میں اسرائیلی اخبار کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ صہیونی ریاست اسرائیل کے  محکمہ دفاع  نے 2 ہزار  سے زیادہ فوجیوں کے معذور  ہونےکی تصدیق  بھی کردی ہے۔  اس کے علاوہ کل 5 ہزار سے زیادہ اسرائیلی فوجی زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے بیشتر (58 فی صد) سے زیادہ ایسے ہیں جو شدید زخمی ہونے کی وجہ سے تشویشناک حالت میں ہیں۔

اسرائیلی وزارت دفاع کی سربراہ نے اخبار کو  بتایا کہ ہمیں اس سے قبل اس طرح کی صورت حال کا کبھی  سامنا نہیں کرنا  پڑا۔ زخمی فوجیوں کے ہاتھوں اور ٹانگوں میں شدید  زخم آئے ہیں اور  بہت  سے ایسے ہیں جن کے ہاتھ اور  پاؤں کاٹنے پڑ گئے۔ 12 فیصد زخمی ایسے ہیں جنہیں شدید اندرونی زخم آئے ہیں اور ان کے اعضا شدید متاثر ہوئے ہیں۔

اسرائیلی وزارت دفاع کے حکام نے اپنے بیان میں تصدیق کی کہ سات فیصد فوجی شدید نفسیاتی دباؤ کا شکار  ہیں اور ہمیں اندازہ ہےکہ ایسے فوجیوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگا۔

واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیلی دہشت گردی میں اب تک شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد تقریباً 18 ہزار ہو گئی ہے جب کہ زخمیوں کی تعداد 50 ہزار سے زیادہ ہے۔ اس کے علاوہ کئی لاپتا ہے جن کے بارے میں خدشات ہیں کہ وہ تباہ حال غزہ میں عمارتوں کے ملبے تلے دبے ہو سکتے ہیں۔ صہیونی جارحیت کے دوران شہید ہونے والوں میں بہت بڑی تعداد بچوں اور خواتین کی بھی ہے جب کہ لاکھوں افراد بے گھر ہوئے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں