ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فروری یوم نجات ہو گا، عوام دشمن پارٹیاں منہ کے بل گریں گی، سراج الحق

پشاور:امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ 8 فروری یوم نجات ہو گا عوام دشمن پارٹیاں منہ کے بل گرے گی، خاندانی سیاست  قوم کے لیے کینسر سے زیادہ خطرناک ہے۔

سراج الحق نے کہاکہ  دو خاندانوں نے 7 دفعہ حکومت کی لیکن ملک ترقی کی بجائے کئی دہائیاں پیچھے چلا گیا یہ حکمران طبقہ خود اربوں ڈالر کا مالک ہے لیکن ملک پر اسی ارب روپے کا قرضہ ہے آج گیارہ کروڑ لوگ خط غربت سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں پاکستان کی غیر یقینی معاشی اور سیاسی صورتحال کے ذمہ دار یہی نا اہل لوگ ہیں آئندہ حکومت لاڈلوں اورسپرلاڈلوں کی بنیادپرنہیں بنے گی۔

 امیر جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ  آج اس ملک میں جن دو خاندانوں کی اجارداری ہے ان دونوں پارٹیوں نے کرپشن کو عام کیا،ملک میں مہنگائی، بے روزگاری کا عذاب انہی نالائق حکمرانوں کی وجہ سے ہے جماعت اسلامی ملک کو مسائل سے نکالنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے، اب حل صرف جماعت اسلامی ہے اور یہی ایک آپشن ہے۔

انہوں نے کہاکہ  نوجوان سوشل میڈیا پر گالم گلوچ کے کلچر کو مسترد کرتے ہوئے مکالمے اور دلیل کے ذریعے صرف سچ کو فروغ دیں 8 فروری الیکشن کا دن نوجوانوں کی نئی امیدوں اور جماعت اسلامی کی کامیابی کے ساتھ طلوع ہو گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں