کوہاٹ: 8 فروری کو آپ لوگ نے ثابت کرنا ہے ملک کو نوجوان قیادت کی ضرورت ہے اور وہ قیادت صرف پیپلزپارٹی کی پاس ہے جس سے ملک کا معاشی بحران کا مسئلہ حل کرنے کی صلاحیت موجود ہے باقی جماعتیں تو صرف اپنے ذاتی مسائل حل کرنے کے لیے الیکشن لڑ رہی ہیں ۔
کوہاٹ میں پیپلز پارٹی کے ورکرز کنوشن سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کا مقابلہ مہنگائی ، بےروزگاری اور معاشی بحران کے مسائل کو حل کرنا ہے اور روٹی کپڑا مکان ہی بھٹو اور پیپلز پارٹی کا منشور رہا ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ غریب کے مسائل کےحل کرنے کے لیے دیا گیا ہے ، یہی پیپلز پارٹی کا منشور ہے ،معاشی ، ہم کسان کارڈ سے کسان ،ہاریوں کو فائدہ پہنچا نا چاہتے ہیں ، ہم جدو جہد کر کے عوام کو اس کا حق دلوائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ کوئی الیکشن جیل سے بچ جانے کیلئے لڑ رہا ہے تو کوئی الیکشن جیل سے بچ جانے کے لیے لڑ رہا ہے ہمارا مقابلہ صرف مہنگائی بے روزگاری اور معاشی بحران سے ہیں ہم چاہتے ہیں گھر گھر سہولت موجود ہو ،میں الیکشن عوام کے مسائل کے لیے لڑ رہا ہوں اپنی کوئی ذاتی خواہش نہیں ، کچھ لوگ ذاتی مسائل کے حل کے لیے الیکشن لڑ رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں کہا گیا کہ فیصلہ ہوگیا ہے کسی اور کو وزیراعلیٰ بنانا ہے ،ہمیں کہا گیا خیبر پختونخواہ سے اپنے ورکرکنونشن کا آغاز نہیں کریں، ہمیں کے پی میں ورکرز کنونشن سے روکا گیا اور کہا گیا کہ وہاں سکیورٹی کا مسئلہ ہے ہمیں کہا گیا کے پی میں دہشت گرد پھر رہے ہیں ۔
12 سال پہلے آصف زرداری نے صدارتی ریفرنس سپریم کورٹ میں بھیجا تھا 18 ویں ترمیم پر بانی پی ٹی آئی اور نواز شریف نے عمل درآمد نہیں کیا ۔