ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ڈھائی سالہ بچے پر بجلی چوری کا مقدمہ درج

قمبرشہداد کوٹ میں ڈھائی سالہ بچے پر بجلی چوری کا مقدمہ درج کرلیا گیا، پولیس نامزد ملزم کی گرفتارکرنے پہنچی تو پتہ چلا کہ ملزم کی عمر کیا ہے۔

قمبر شہدادکوٹ میں سیپکو حکام کا انوکھا کارنامہ سامنے آیا جہاں سیپکو کے لائن سپرنٹنڈنٹ کی مدعیت میں ڈھائی سالہ بچے کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج کرلیا گیا، اور پولیس اسے گرفتار کرنے بھی پہنچ گئی، تاہم سیپکو حکام اور پولیس مقدمہ درج ہونے کے بعد پریشان ہوگئی۔

اس حوالے سے پولیس حکام نے بتایا کہ لائن سپرنٹنڈنٹ کی مدعیت میں مقدمہ نمبر دفعہ 462 ایک کے تحت بھورل نامی ملزم کے خلاف قبو سعید خان تھانے میں درج کیا گیا تھا۔

حکام نے موقف پیش کیا کہ نامزد شخص کی گرفتاری پر پہنچے تو ملزم کی عمر کا علم ہوا، دراصل مقدمے میں نامزد ملزم بھورل بچے کا دادا تھا جو فوت ہوچکا ہے، اور بچے کا نام دادا کے نام پر رکھا گیا تھا، بعد میں معلوم ہوا کہ ملزم بچہ ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں