ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

خوابوں والی سرکار منظور وسان کی مزید سیاسی پیش گوئیاں

  کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما منظورحسین  وسان نے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن 8 فروری کو ہوں گے، نیا سال ملک اور سیاست کےلیے2023 سےبہترہوگا۔

منظور حسین وسان نے اپنے بیٹے کی سالگرہ  کی تقریب میں  گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے خواب دیکھا ہے کہ الیکشن 8 فروری کو ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نیا سال ملک اور سیاست کےلیے2023 سے بہترہوگا اور2024 ملکی معیشت اور لا اینڈ آرڈرکی صورتحال کےلیےبھی اچھا ثابت ہوگا۔

پی پی پی اور ن لیگ میں اتحاد نہیں ہوگا بلکہ الیکشن میں مقابلہ  سخت ہوگا، آئندہ انتخابات میں وزیراعظم بلاول بھٹو یا نوازشریف ہوں گے۔

مولانا فضل الرحمان کے  حوالے سے اظہارخیال کرتے ہوئے منظور وسان نے کہا کہ وہ ( مولانا فضل الرحمان) اچھے آدمی ہیں مگر وہ ملک کے صدر نہیں بینں گے، تاہم ہوسکتا ہے کہ پہلے کی طرح  کشمیر کمیٹی کےسربراہ بن جائیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ بلے کے بھی عام انتخابات میں ففٹی ففٹی چانسز ہیں۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں